ETV Bharat / international

حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 30 یمنی فوجی ہلاک - मिसाइल हमला

یمن کے جنوبی صوبے لحج میں ایک بڑے فوجی اڈے پر ہوئے حملے میں کم از کم 30 فوجی ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس حملے میں 60 سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 30 یمنی فوجی ہلاک

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 10:40 PM IST

جنوبی یمن کے لحج صوبہ میں ایک فوجی ٹھکانہ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 30 یمنی فوجیوں کی موت جبکہ 60 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک مقامی فوجی افسر نے یہ اطلاع دی۔

افسر نے بتایا کہ 'حوثی باغیوں نے لحج صوبہ میں ایک فوجی ٹھکانہ پر تین میزائلوں سے حملہ کیا جس میں 30 فوجیوں کی موت ہوگئی۔

افسر کے مطابق جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت فوجی صبح مشق کے لئے جمع ہوئے تھے۔ زخمی فوجیوں کو فوری طورپر سرحدی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: BREAKING : کابل ایک اور دھماکے سے دہل گیا، دو ہلاک

خیال رہے کہ یمن کی فوجی حکومت کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اور وہ گزشتہ سات برسوں سے ایرانی حامی حوثی باغیوں سے لڑ رہی ہے۔ سرکاری افواج کی مسلسل چلائی جارہی مہمات کے باوجود حوثی باغی اب بھی لحج صوبہ میں اہم ٹھکانوں پر جمے ہوئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.