ETV Bharat / international

لیبیا: سرکاری سکیورٹی فورسز نے 20 باغیوں کو ہلاک کیا - فورسز نے 20 باغیوں کو کیا ہلاک

لیبیا کی اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکاری سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 200 کلو میٹر پہلے مصراتہ شہر کے نزدیک باغی فوج کے 20 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

لیبیا: سرکاری سکیورٹی فورسز نے 20 باغیوں کو کیا ہلاک

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 1:11 PM IST

سرکاری فورسز نے جمعرات کو بتایا کہ لیبیا کی فضائیہ نے الوشاق اور بيرات الحصن علاقوں میں باغیوں کے اجتماع کو نشانہ بنا کر 20 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا اور کئی مسلح گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ طرابلس سے تقریبا 120 کلو میٹر مغرب میں واقع الصبا ح شہر میں گولہ بارود اور میزائل لے جا رہے تین ٹرکوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

باغی فوج نے گزشتہ ایک سال سے دارالحکومت طرابلس اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر قبضے اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو گرانے کی کوشش کے مقصد سے جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

لڑائی میں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں اور زخمی ہوئے ہیں اور 150000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

لیبیا میں کورونا وائرس (كووڈ -19) وبا سے نمٹنے کے لئے حکام کو اجازت دینے کے لئے انسانی جنگ بندی کی بین الاقوامی اپیل کے باوجود تشدد جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.