ETV Bharat / international

لبنان: پولیس سے جھڑپ میں ایک ہلاک، 220 سے زائد زخمی

لبنانی شہر طرابلس میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 220 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

lebanon's lockdown clashes kill one, injured 220
لبنان: پولیس سے جھڑپ میں ایک ہلاک، 220 سے زائد زخمی
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 9:13 PM IST

لبنان میں عوام گذشتہ تین دن سے مسلسل حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ مظاہرین کورونا وبا کے پیش نظر نافذ کرفیو کے خاتمے اور بہتر سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لبنان میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، ایک ہلاک، 220 زخمی

تازہ جانکاری کے مطابق، لبنانی شہر طرابلس میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 220 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنانی وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز لبنان کے شہر طرابلس میں حکومت مخالف مظاہرین نے دستی بم سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا تھا، جس میں نو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ تمام زخمی پولیس اہلکار ٹاپ آفیسرز ہیں جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

lebanon's lockdown clashes kill one, injured 220
مظاہرین لاک ڈاؤن اور معاشی بحران کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں

اس ماہ کے شروع میں لبنان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا اور رہائشیوں کو بغیر کسی آمدنی کے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ساڑھے 11 ارب ریال کی بدعنوانی کا انکشاف، 32 افراد گرفتار

بتا دیں کہ لبنان میں لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے کرفیو بھی نافذ ہے اور ضروری اشیاء کی فراہمی کچھ لوگوں تک ہی محدود ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء غریب علاقوں میں دستیاب نہیں ہیں جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لبنان اس وقت شدید مالی بحران میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ملازمتیں کم ہوگئی ہیں۔

عوام بیروت، طرابلس اور صیدا میں سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ مظاہرین کورونا وائرس، معاشی بحران کی وجہ سے مایوس ہیں اور مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق، لبنان میں 50 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.