ETV Bharat / international

لبنان میں 11 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ - 1629 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں

لبنان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لبنانی حکومت نے 11 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے اور 11 روز تک مسلسل 24 گھنٹے ملک بھر میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

lebanon announces 11 day lockdown and 24 hour virus curfew
لبنان میں 11 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 4:23 PM IST

لبنان میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں ڈرامائی اضافے اور وائرس سے نمٹنے کی بڑھتی ہوئی تنقید کے درمیان لبنانی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو سخت کر دیا ہے، جس میں 11 روز تک مسلسل 24 گھنٹے کا کرفیو بھی شامل ہے۔

لبنان میں 11 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ

حکومت نے 14 اور 25 جنوری کے درمیان 'صحت ایمرجنسی' کا اعلان کیا ہے، جس میں 24 گھنٹے کا کرفیو بھی شامل ہے۔

لبنان کے ہائی ڈیفنس کونسل کے ترجمان جنرل محمود الاسمار جو لبنان کے صدر عون مشیل کا بیان پڑھ رہے تھے، نے کہا کہ 'ہم ہسپتالوں کے سامنے بڑ رہی بھیڑ پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں'۔

lebanon announces 11 day lockdown and 24 hour virus curfew
لبنان میں 11 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ

لبنان نے صرف گذشتہ ہفتے ہی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ لیکن وزیر صحت اور سرکاری کمیٹی کے عہدیداروں سمیت بہت سے لوگوں نے اس لاک ڈاؤن میں بہت ڈھیل دی تھی۔ اس لاک ڈاؤن میں بہت سے شعبوں مثلا سبزی فروشوں، پودوں کی نرسریوں اور فیکٹریوں کو چھوٹ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا نئی بستیاں قائم کرنے کا اعلان

لبنان میں مسلسل کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور اس کی وجہ سے ہسپتالوں میں بیڈ ختم ہوگئے ہیں۔

فروری سے لیکر اب تک لبنان میں دو لاکھ 22 ہزار 391 سے زیادہ کورونا انفیکشن مریض اور 1629 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

ہسپتالوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے نئے ہسپتال بنائے جائیں یا تو کوئی دوسری جگہ دی جائے جہاں ان کا علاج کیا جاسکے۔

ان کا کہنا ہے کہ نئے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام ہسپتالوں میں کم از کم 15000 بستروں کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.