ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 1،427 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،17،272 ہوگئی ہے جب کہ مزید 68اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8،130 ہوگئی ہے ۔
یہ اطلاع منگل کے روز ترکی کی وزارت صحت نے دی۔
ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1452مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ۔
اب ترکی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2،78،504 ہوچکی ہے۔
ترکی میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:'بھارت، روس اور چین نے کووڈ-19 سے ہونے والی اموات چپھائی'
وہیں اگر بھارت کی بات کریں تو یہاں 62 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔