واضح رہے کہ رانیہ وہ شہر ہے جہاں 1991 کی مارچ میں صدام حسین کے خلاف بغاوت کی شروعات کی گئی تھی اور اب 28 برس کے بعد اس کا جشن منایا جارہا ہے جہاں لوگ اپنے ہاتھوں میں شمع لیے فتح کا نعرہ لگارہے ہیں۔
اس جشن کا انتظام کرنے والے حسین محمود کا کہنا ہے کہ ' آج ہی کے دن رانیہ شہر کے بہادر و باہمت لوگوں نے آزادی کی شمع روشن کی جس کی وجہ سے آج پورا کردستان روشن ہے'۔