ETV Bharat / international

سعودی ولی عہد نے خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی - فرنٹ لائن کے نامہ نگار مارٹن اسمتھ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فرنٹ لائن کے نامہ نگار مارٹن اسمتھ سے کہا کہ یہ قتل ان کے دور حکومت میں ہوا اس لیے اس کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 7:01 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:10 AM IST

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں ہلاک کئے گئے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ' سعودی عرب میں 2 کروڑ لوگ بستے ہیں جن میں سے 30 لاکھ سرکاری ملازم ہیں جو کہ مختلف وزارتوں کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔'

مارٹن اسمتھ نے مزید پوچھا کہ کیا ان سرکاری ملازمین نے آپ کا خصوصی طیارہ استعمال کیا تھا تو شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ یہ کر سکتے ہیں کیونکہ ایسا اُن کے اختیار میں ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے کبھی بھی خاشقجی کے قتل کےبارے میں عوامی طور سے کوئی بیان نہیں دیا تھا۔یہاں تک کہ جب سی آئی ے اور کچھ مغربی ممالک نے محمد بن سلمان پر قتل کا حکم دینےکا الزام لگایا تو ان کے افسران نے اس میں ان کے کردار سے صاف انکار کردیا۔

خیال رہے کہ خاشقجی کا قتل یکم اکتوبر 2018 کو استنبول میں واقع قونصلیٹ میں کردیا گیا تھا۔خاشقجی واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار تھے اور سعودی حکومت کے اہم نقاد تھے۔ ان کے قتل کے بعد سے سعودی حکومت پر قتل کا حکم دینے کا الزام لگایا گیا ۔اس قتل کے تانے بانے ولی عہد محمد بن سلمان سے جوڑے جارہے تھے جب کہ سعودی حکام نے قتل کی ذمہ داری آپریشن کرنے والے حکام پر ڈالی تھی اور اس سلسلے میں کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Intro:Body:

Khashoggi Murder Happened ''Under My Watch'': Saudi Crown Prince

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 3:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.