ETV Bharat / international

اردن: عمان میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ

عمان سے 20 کلو میٹر شمال میں واقع سالٹ قصبے کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی معطلی کے باعث 7 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مظاہرین وزیر اعظم بشر الخصاونۃ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 8:01 AM IST

Jordan
Jordan

عمان میں پیر کے روز پولیس اور سینکڑوں مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ مظاہرین اردن کے دارالحکومت میں شام کے کرفیو کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

اردن: عمان میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ

سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا تاکہ بھیڑ کو منتشر کیا جا سکے۔ ہفتے کے روز اسپتال میں آکسیجن کی قلت کے باعث 7 کورونا وائرس مریضوں کی ہلاکت کے بعد سے عمان میں لوگ پریشان ہیں اور اسی لئے حکومت مخالف مظاہرے کرنے سڑکوں پر اترے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اردن میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی مخالفت مقامی باشندے کر رہے ہیں۔ کرفیو کی تیسری رات مقامی باشندوں نے مظاہرہ کر وزیر اعظم بشر الخصاونۃ کی حکومت سے دستبرداری کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم بشر الخصاونۃ نے عمان سے 20 کلو میٹر یعنی 13 میل شمال میں واقع سالٹ قصبے کے سرکاری اسپتال میں واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اپنے وزیر صحت نذیرعبیدات سے استعفیٰ دینے کو کہا، جس کے بعد اردن کے وزیر صحت نذیرعبیدات مستعفی ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسپتال کے سربراہ نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا ہے کہ وہ سالٹ پبلک اسپتال میں ہونے والے واقعہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ جہاں آکسیجن کی معطلی کے باعث مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر صحت نے وزیر اعظم کی ہدایت پر استعفیٰ دیا ہے۔ اسپتال کے سربراہ بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں آکسیجن کی فراہمی میں ایک گھنٹے تک معطلی رہی جس کے باعث کورونا وائرس سے متاثر 7 مریض ہلاک ہوگئے تھے۔

اردن کے شاہ عبداللہ نے اسپتال کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیے رکھا۔

ہفتے کے روز حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کے تحت پابندیاں سخت کرتے ہوئے ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن اور رات کے وقت کرفیو نافذ کیا ہے۔

اردن میں وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے پیر کو اس کی سب سے زیادہ تعداد 9،417 نئے کیسز کے ساتھ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اب یہاں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 486،470 ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان وائرس سے 82 اموات ریکارڈ کی گئیں، جو ایک دن میں ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے، جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5،428 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.