ETV Bharat / international

یروشلم: اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں 20 فلسطینی زخمی - یروشلیم کے شیخ جراح محلے

پیر کے روز اسرائیلی پولیس کو ایک فلسطینی کے گھر پر چھاپے مارتے اور رہائشیوں پر دستی بم پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

Jerusalem
Jerusalem
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 8:24 PM IST

اسرائیلی پولیس نے یروشلیم کے شیخ جراح محلے میں فلسطینی اور یہودی آبادکاروں کے مابین جھڑپ کے درمیان فلسطینی باشندوں کے خلاف ہتھ گولے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

یروشلم: اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں 20 فلسطینی زخمی

ہلال احمر نے آج بتایا کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ میں 20 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیر کی شام یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں میں تصادم ہوا اور ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں اور پتھراؤ کیا گیا۔

یہودی آباد کاروں کا ایک مکان فلسطینی پڑوسیوں سے گھرے ہونے کے باعث اسے پولیس پروٹیکشن فراہم کیا گیا ہے۔

پچھلے ہفتے اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جب یہودی اور عرب ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوگئے تھے۔

پیر کے روز اسرائیلی پولیس کو ایک فلسطینی کے گھر پر چھاپے مارتے اور رہائشیوں پر دستی بم پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہودی قوم پرستوں کے یروشلم مارچ سے قبل کئی فلسطینی گرفتار

شیخ جراح میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی پولیس کے درمیان مسلسل چھڑپیں دیکھنے کو مل رہی ہے، کیونکہ سخت گیر اسرائیلی آبادکاروں کا ایک گروہ متعدد فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھر سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے لئے سخت گیر یہودیوں نے نچلی عدالت سے اراضی کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کی غزہ پٹی کے مابین 11 روزہ مسلح حملے سے عوام میں بدامنی پھیل گئی ہے اور اس حملے کے نتیجے میں دونوں اطراف میں خوب جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.