اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے نیویارک گئے مسٹر جے شنکر نے ایک ٹوئٹ کرکے کہاکہ وہ مسٹر راب کے ساتھ بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنک راب کے ساتھ آج کی بات قابل خیرمقدم ہے۔ ہم نے افغانستان کے واقعات اور فوری چیلنجوں پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
مسٹر راب نے بھی ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔ برطانیہ اور ہندستان مشترکہ سیکورٹی خطرات، پناہ گزینوں کی مدد اور افغانی شہریوں کی مدد کے لئے مل کر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
افغانستان میں پھنسے بھارتیوں کو لے کر طیارہ گجرات کے جام نگر پہنچا
ڈاکٹر جے شنکر نے منگل کو ہی امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن سے کابل ہوائی اڈہ پر کمرشیل پرواز شروع کئے جانے کے بار ے میں بات چیت کی تھی۔ طالبان نے اتوار کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا اور صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
یو این آئی