ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز - متاثرہ افراد کی تعداد

اسرائیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 670 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر کے 50،035 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔

اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے متجاوز

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 2:21 PM IST

اسرائیل دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے عالمی وبائی مرض کووڈ -19 کو کافی حد تک قابو کیا ہے ، لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسرائیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 سے 8 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 409 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کورونا کے 671 مریض اسپتال میں داخل ہیں ، جن میں سے 254 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس ملک میں 241 افراد جو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ٹھیک ہوئے ہیں انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اب تک یہاں 21،589 افراد کووڈ 19 سے مکمل طور پر شفایاب ہو ئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں ملک میں تیار سامان کو فروغ دینے کی حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کرے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک میں تیار کردہ مصنوعات کو ترجیح دیں تاکہ اسرائیلی معیشت کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.