ETV Bharat / international

اسرائیلی طیاروں کا حماس کے ٹھکانوں پر حملہ - غزہ پٹی میں حماس کی فوجی چوکی

سنیچر کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی اور وسطی غزہ پٹی میں حماس کی فوجی چوکیوں اور سہولیات پر حملہ کیا۔ حملوں میں بہرحال کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

اسرائیلی طیاروں کا حماس کے ٹھکانوں پر حملہ

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 10:37 PM IST

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ پٹی میں حماس کی مسلح شاخ سے متعلقہ فوجی چوکیوں اور دیگر عمارتوں پر حملہ کیا۔ سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ذرائع نے کہا کہ 'راکٹ حملوں کے جواب میں مسلسل دوسرے دن اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی اور جنوبی غزہ پٹی میں مزائل داغ کر فوجی چوکیوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا۔'

اسرائیل میڈیا کے مطابق جمعہ اور سنیچر کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف دو راکٹ داغے۔ راکٹ کے خالی علاقوں میں گرنے سے کسی کے ہلاک ہونے یا نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔'

حماس کے ذریعہ آپریٹ کیے جانے والے الاقصی ٹیلی ویزن نے کہا کہ 'عینی شاہدین نے اسرائیلی فوج کے ڈرون اور جنگی جیٹ طیاروں کی آواز سنی اور پھر جنوبی اور وسطی غزہ پٹی میں فوجی چوکیوں پر حملہ کرنے کے بعد کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی حمایت میں باحجاب خواتین کی ریلی

اس سے پہلے سنیچر کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی اور وسطی غزہ پٹی میں حماس کی فوجی چوکیوں اور سہولیات پر حملہ کیا۔ حملوں میں بہرحال کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

ایک اسرائیلی فوج کے ترجمان نے سنیچر اور آج کے اپنے دو الگ الگ بیانات میں کہا کہ 'اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں ہتھیاروں کے ذخیرہ پر حملہ کرنے کے علاوہ ان چوکیوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا، جن کا استعمال راکٹ بنانے کے لیے کیا جاتا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.