اسرائیلی ڈیفنس فورس نے ہفتہ کو کہا کہ غزہ سرحد پر فلسطینی مسلح گروپ کی جانب سے کی جا رہی گولاباری کے جواب میں ا سرائیلی فوج نے دو سے تین راکٹ داغے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں پر غزہ میں مسلسل دوسری رات راکٹوں سے گولاباری کی گئی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا’’ہم نے غزہ کے قریب مسلح مشتبہ کی شناخت کر کےان پر گولاباری کی ہے‘‘۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ سرحد پر جمعہ کو ہونے والی لڑائی میں کم از کم 77 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔
یال رہے کہ غزہ میں بمباری اور راکٹ حملوں کا 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ جمعہ کی شام اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا تھا کہ غزہ سے داغا گیا ایک راکٹ تباہ کردیا گیا ہے۔ دوماہ کے وقفے کے بعد یہ پہلا راکٹ تھا جسے جنوبی فلسطین میں اسرائیلی کالونیوں کی طرف داغا گیا تھا۔
ہفتے کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کا دعویٰ کیا تھا۔
ادھر ایک دوسرے صورتحال میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا ایک گروپ شمالی غزہ کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ سرحد پر دراندازی کی کوشش کے دوران متعدد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔