ETV Bharat / international

اسرائیلی آرمی چیف بھی قرنطینہ منتقل

اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی درعی نے بتایا کہ آرمی چیف کی حالت بہتر ہے ابھی تک ان میں کورونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، منگل کی شام کو ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

اسرائیلی آرمی چیف بھی قرنطینہ منتقل
اسرائیلی آرمی چیف بھی قرنطینہ منتقل
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 3:36 PM IST

اسرائیل میں کورونا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اس وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے اور وزیراعظم بنجامن نیتن یاھو کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی کو بھی قرنطینہ منتقل کردیای گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ آرمی چیف نے 10 روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد پتا چلا کہ اس میں شرکت کرنے والے ایک عہدیدار میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے

جس کے بعد آرمی چیف کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے حالانکہ فوجی ترجمان کے مطابق آرمی چیف کی حالت بہتر ہے ابھی تک ان میں کورونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے، منگل کی شام ان کا طبی معائنہ بھی ہوا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے خود کو قرنطین کر لیا تھا تا ہام ابھی ان میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.