ETV Bharat / international

Israel Attack: حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ - آئی ڈی ایف

اسرائیلی فضائی فوج نے فلسطینی انکلیو کی جانب سے متعدد آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کے بعد غزہ پٹی میں حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ (Israel Attack) بنایا۔ اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کے روز اس کی جانکاری دی۔

حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 1:00 PM IST

آئی ڈی ایف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا 'آج رات غزہ سے اسرائیل کی طرف آتش گیر غباروں کے جواب میں آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نے حماس سے متعلقہ ہتھیاروں کی تحقیق اور ترقی کے لئے استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں کی تعمیراتی جگہ پر حملہ کیا۔'

آئی ڈی ایف نے غزہ پٹی سے ہونے والے کسی بھی دہشت گردانہ حملے کے خلاف سختی سے جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Palestine Israel: جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا

فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کا غزہ پٹی پر کنٹرول ہے۔ یہ تنظیم اسرائیل کے ساتھ دیرینہ تنازعہ میں شامل ہے۔

اسرائیل ابھی بھی فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی یونٹ کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔ اسرائیل، غزہ پٹی سے آنے والے کسی بھی حملے کا ذمہ دار حماس کو ٹھہراتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.