ETV Bharat / international

اسرائیل آنے والے غیر ملکیوں کے لیے 14 روزہ قرنطین لازمی - غیر ملکی شہری

اسرائیل آنے والے تمام غیر ملکی شہریوں کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ 14 دن تک قرنطین میں رہیں

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 11:56 AM IST

اسرائیلی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرکے اعلان کیاغیر ملیوں کو اسرائیل آنے کے بعد 14 دنوں تک قرینطن کرنا ہوگا۔

بیان کے مطابق 20 دسمبر سے اسرائیل پہنچنے والے تمام غیر ملکی شہریوں کو لازمی طور پر 14 دن قرنطین میں قیام کرنا ہوگا۔ اس کے پیش نظردنیا کے تمام ممالک کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کسی ملک میں کورونا کی صورتحال کیا ہے۔

وہ ممالک جہاں کورونا وائرس کا انفیکشن کم ہے اور اگر اسرائیلی شہری وہاں سے وطن واپس آجائیں تو انہیں 14 دن تک قرنطین میں نہیں رہنا پڑے گا ، لیکن انہیں 26 دسمبر سے پہلے ہی وطن واپس آنا ہوگا۔اس سے قبل ریڈ زون کے زمرے میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کے لئے 14 دن کا قرنطین مدت لازمی قرار دیا گیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دسمبر کے آغاز میں اسرائیل میں نائٹ کرفیونافذ کیا گیا تھا جب کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسرائیل میں کورونا سے اموات کی تعداد 3074 جبکہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 886 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.