اسرائیل نے پیرکو تین ممالک بلغاریہ ، برازیل اور ترکی پر عائد کورونا پابندیاں ختم کر دی ہیں اور اب اسرائیلی شہری ان ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ ان ممالک میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سفری پابندیاں عائد کی گئی تھی۔
اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ تینوں ممالک اسرائیلی سیاحوں کے پسندیدہ مقامات ہیں اورکورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسرائیلی عوام کو جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
اس کے ساتھ اب اسرائیل آنے والے سیاحوں کو صرف 24 گھنٹے قرنطینہ پر عمل کرنا پڑے گا جب تک کہ ان کی کووڈ رپورٹ منفی نہیں آتی۔
(یواین آئی)