ETV Bharat / international

بھارت۔پاکستان تنازع کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ: برطانوی تجزیہ کار - escalation between India and Pakistan

مشہور برطانوی تجزیہ کار اور کالم نگار رابرٹ فکس نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہو ئے کہا کہ دو نیوکلیائی طاقتوں بھارت اور پاکستان کے مابین حالات کو مزید کشیدہ کرنے میں اسرائیل نمایاں کردار ادار کر رہا ہے۔

india
author img

By

Published : Mar 1, 2019, 8:44 AM IST

Updated : Mar 1, 2019, 11:02 AM IST

سینیئر تجزیہ کار رابرٹ فکس نے برطانوی نشریاتی ادارے 'دی انڈیپینڈینٹ' میں لکھے اپنے کالم میں دعوی کیا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر بھارت میں ہندو قوم پرستوں کے درمیان مسلم مخالف جذبات کو ابھار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ کرکے اپنے ہتھیاروں کی ترسیل کرنا چاہتا ہے۔

رابرٹ فکس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات میں بھارتی حکومت میں اسرائیلی اثرات صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں فضائی حملہ کرکے پاکستانی شدت پسند تنظیم 'جیش محمد' کے سب سے بڑے ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا، جبکہ بھارتی فضائیہ کی اس کارروائی کو 14 فروری میں بھارتی ریاست جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بدلے کے تناظر میں دیکھا گیا۔

بھارتی وزرات خارجہ نے بھارتی فضائیہ کی کارروائی کے نتیجے میں کہا تھا کہ یہ آپریشن غیرعسکری اور پیش بندی کے تحت تھا۔

undefined

پاکستانی حکومت نے بالاکوٹ میں شدت پسندوں کے کیمپ کے موجود ہونے یا بھارتی فضائیہ کی کارروائی میں کسی شخص کے مارے جانے سے انکار کیا تھا۔

رابرٹ فکس نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے اس کارروائی کے دوران اسرائیل ساخت کے اسمارٹ بمبز استعمال کیے۔

رابرٹ فکس نے کہا کہ'' اسرائیل نریندر مودی کی قیادت والی قوم پرست حکومت کو قائل کر رہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت دونوں کو مسلم ممالک کی طرف سےحملوں کا خطرہ ہے''۔

ایوارڈ یافتہ برطانوی تجزیہ کار نے کہا کہ اسرائیل اپنے ہتھیاروں کا بڑا حصہ بھارت کو بیچتا ہے، جس کی سالانہ مالیت تقریبا 700 ملین ڈالر ہے۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
Last Updated : Mar 1, 2019, 11:02 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.