ETV Bharat / international

اسرائیل میں تین ہفتوں کا لاک ڈاؤن نافذ - اسرائیل میں تین ہفتوں کا لاک ڈاؤن

اسرائیلی حکومت کی جانب سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے اعلان کے بعد یہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں دوبارہ قومی سطح پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ ملک میں جمعے سے نافذ کیے جانے والا لاک ڈاؤن تین ہفتوں تک جاری رہے گا۔

Prime Minister Benjamin Netanyahu
Prime Minister Benjamin Netanyahu
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 7:39 AM IST

Updated : Sep 14, 2020, 7:54 AM IST

کورونا وائرس کی عالمی وبا نے انسانی زندگی کو ہر اعتبار سے متاثر کیا ہے، اس وبا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ، تاہم یہ وبا عالمی سطح پر مسلسل پھیلتی جا رہی ہے۔

فی الوقت دنیا کا کوئی بھی حصہ اس وبا سے محفوظ نہیں ہے، اس لیے برابر مختلف علاقوں اور ملکوں میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Prime Minister Benjamin Netanyahu
Prime Minister Benjamin Netanyahu

اسرائیل میں بھی اسی کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ 'یقیناً اس اقدام کی ہم سب کو بھاری قیمت ادا کرنا ہو گی' لیکن ملک میں یومیہ چار ہزار سے زائد متاثرین سامنے آنے کے بعد یہ سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس لاک ڈاؤن کے دوران اسرائیلیوں کا مقدس تہوار بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

یہ مقدس تہوار ’’یوم کپور‘‘ کہلاتا ہے، جو کہ رواں ماہ کی 27 تاریخ(ستمبر) کو منایا جانے والا ہے۔

یہی سبب ہے کہ تہوار کے پیش نظر اس لاک ڈاؤن کی مخالفت بھی کی جا رہی ہے۔

یہ لاک ڈاون کچھ پابندیوں کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے، جس میں ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، تاہم اسکولز اور شاپنگ مالز بند رہیں گی۔

اس کے علاوہ کم از کم 20 افراد کے اجتماع کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اصل انتخابی سروے میں میری مقبولیت کا انکشاف: ٹرمپ

خیال رہے کہ فی الوقت اسرائیل کی آبادی 90 لاکھ ہے، جہاں گذشتہ کئی دنوں سے 3 سے 4 ہزار یومیہ کورونا وائرس سے متاثرین پائے جا رہے تھے۔

Last Updated : Sep 14, 2020, 7:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.