ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

اسرائیل نے کورونا کا ٹیکہ لگانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے پہلی کووڈ ویکسینیشن کا ٹرائل خود پر کیا۔ اس کے بعد اسرائیلی صدر روون ریولن کو بھی کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی۔

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 7:15 PM IST

israel begins coronavirus vaccination drive
اسرائیل میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

اسرائیل نے آج سے ملک میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اسرائیل نے ایک دن میں 60 ہزار افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگانے کا ہدف رکھا ہے تاکہ جلد از جلد اس وائرس کو ختم کیا جاسکے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کورونا کی ویکسین لگوانے والے اسرائیل کے پہلے شہری بن گئے ہیں۔ نیتن یاھو نے ادویہ تیار کرنے والے فائزر بائیوٹیک کی کورونا ویکسین لگوائی۔ اس کے بعد اسرائیل کے 81 سالہ صدر روون ریولن نے بھی ٹیکہ لگوائی۔

نیتن یاہو اور وزیر صحت کے بعد شیبہ میڈیکل سینٹر کے 50 ملازمین کو بھی کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ عام شہریوں کے لیے آج سے اسرائیل میں کورونا ویکسینیشن کی مہم شروع ہوگی۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لبنانی طلبا کا اضافی فیس کے خلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپ

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے فائزر اور ماڈرنا دونوں سے ملک کے 9 لاکھ افراد کے لیے کافی مقدار میں ویکسین حاصل کیں ہیں، جن کی ویکسین امریکی حکام نے اس ہفتے کو ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دی ہے۔

ملک میں پہلے صحت کے کارکنان کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا، اس کے بعد بزرگ افراد، زیادہ خطرہ والے اسرائیلی اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

اسرائیل میں اب تک تین لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور 3074 افراد کی اس وائرس سے اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.