اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ 'کورونا وائرس کے نئے خدشے کے پیش نظر برطانیہ، ڈنمارک اور جنوبی افریقہ سمیت متدد ممالک کے پروازوں پر پابندی عائد کی جارہی ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ وہ ممالک ہیں جہاں کورونا کی نئی لہر شروع ہوئی ہیں اور یہاں پر ابھی کورونا ختم نہیں ہوا ہے'۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان ممالک سے واپس آنے والے کسی بھی فرد کو لازمی طور پر 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کورونا کی ویکسین لگوانے والے اسرائیل کے پہلے شہری بن گئے ہیں۔ نیتن یاھو نے ادویہ تیار کرنے والے فائزر بائیوٹیک کی کورونا ویکسین لگوائی۔ اس کے بعد اسرائیل کے 81 سالہ صدر روون ریولن نے بھی ٹیکہ لگوائی۔
یہ بھی پڑھیں؛ 'دوریاستی حل کے بنیاد پر اسرائیل سے مذاکرت ہوں گے'
نیتن یاہو اور وزیر صحت کے بعد شیبہ میڈیکل سینٹر کے 50 ملازمین کو بھی کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔
عام شہریوں کے لیے اتوار سے اسرائیل میں کورونا ویکسینیشن کی مہم شروع کی گئی ہے۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔