ETV Bharat / international

IS Attack on Kurdish Prison in Syria: شام میں کردش جیل پر آئی ایس کا حملہ، متعدد قیدی فرار - حساکا کی جیل پر آئی ایس کا حملہ

انسانی حقوق کے ایک نگراں ادارے کی اطلاعات کے مطابق شام میں کردش جیل پر داعش کے حملے IS Attack on Kurdish Prison in Syria کے بعد کچھ قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور کئی کرد سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

IS attack on Kurdish prison in Syria, several prisoners escape
شام میں کردش جیل پر آئی ایس کا حملہ، متعدد قیدی فرار
author img

By

Published : Jan 21, 2022, 7:27 PM IST

داعش نے شام کے شمال مشرقی صوبے حساکا میں کردوں کے زیر انتظام جیل پر حملہ IS Attack on Kurdish Prison in Syria کر کے داعش کے قیدیوں کو آزاد کرانے کی کوشش کی۔ یہ معلومات وار مانیٹر کی رپورٹ سے سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں مقیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (SOHR) نے اطلاع دی ہے کہ آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے سینا جیل کے دروازے کو بارود سے بھرے ایک ٹینکر سے اڑا دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے قیدی جیل سے فرار ہو گئے جبکہ کئی کرد سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مانیٹرنگ گروپ نے کہا کہ امریکی زیر قیادت اتحاد کے ہیلی کاپٹروں نے جیل کے اطراف میں فائرنگ کی کیونکہ داعش سے وابستہ کچھ لوگ اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، جن کی ہماری داخلی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام اور عراق میں داعش سرگرم: امریکہ

ان جیلوں کا نظم و نسق سنبھالنے والے کرد حکام کے مطابق، ان کی ایسی متعدد جیلوں میں 50 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ قید ہیں۔ ان جیلوں میں 12,000 سے بھی زیادہ اسلامک اسٹیٹ کے مشتبہ افراد قید ہیں۔

واضح رہے کہ گرفتار کیے گئے آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے متعدد دفعہ حساکا کی جیل سے آزاد ہونے کی کوشش کی ہے۔

حساکا اور صوبہ دیر الزور کے کچھ حصوں میں عسکریت پسند گروہ کی شکست کے بعد کرد زیر قیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) نے آئی ایس کے متعدد عسکریت پسندوں کو قید کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.