وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مُلک میں جاری حکومت مخالف پُر تشدد مظاہروں کے پیش نظر عادل عبدالمہدی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائے گے۔
واضح رہے کہ عراق میں کئی ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
جوں ہی عراقی وزیراعظم کا بیان سامنے آیا، لوگ بغداد کے تحریر اِسکوئر پر جمع ہوئے اور خوشی کا اظہار کیا۔
غور طلب ہے کہ عادل عبدالمہدی کا اعلان اُس وقت سامنے آیا ہے جب عراق کے سرکردہ شیعہ رہنما آیات اللہ علی السیستانی نے جمعہ کے خُطبے میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ عراق میں کرپشن، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف قریب دو ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔