ETV Bharat / international

عراق میں لاک ڈاؤن سے کمہار بےروزگار - news of iraq

200 سال پرانے خاندانی کاروبار کو آگے بڑھانے والے 65 سالہ شخص اسے بند کر مزدوری کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Iraqi
Iraqi
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 2:29 PM IST

عراقی کمہار جمال زین العابدین کی دکان مٹی کے برتنوں سے بھری ہوئی ہے لیکن خریدار نہیں ہیں۔ کورونا وائرس وبائی بیماری کے بعد سے ان کا کاروبار مفلوج ہوگیا ہے۔

عراق میں لاک ڈاؤن سے کمہار بےروزگار

اب یہ دکاندار کاروبار کو بند کرنا چاہتے ہیں حالانکہ یہ کاروبار ان کو وراثت میں ملا ہے۔ زین العابدین کا خاندان گزشتہ دو سو سالوں سے نقاشی کئے گئے مٹی کے برتن کو تیار کر فروخت کرتا ہے۔

زین العابدین کا کہنا ہے کہ ''کورونا وائرس کی وجہ سے آج 103 دن ہوچکا ہے جب سے میرا کاروبار بند ہے۔ میں ہر روز جوڑتا ہوں اور لکھتا ہوں کہ میں نے کیا کیا۔ میں ہر روز نوٹ تیار کرتا ہوں کہ مجھے کتنا فائدہ ہوا اور کتنے کا نقصان ہوا ہے۔''

65 سالہ شخص کی دکان بغداد اور کرکوک کے درمیان مرکزی سڑک پر دقق میں واقع ہے۔

بغداد اور دیگر جنوبی شہروں کے لئے سفر کے دوران راستے میں خریدار اس دکان سے سامان خریدتے تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث نقل و حرکت پر پابندی سے یہاں کوئی نہیں پہنچ رہا ہے۔

عراقی کمہار
عراقی کمہار

زین العابدین کا کہنا ہے کہ ''سڑک بند ہونے کی وجہ سے میرا سامان فروخت نہیں ہو رہا ہے۔ حکومت اسے نہیں خریدتی اور میں اسے باہر کے ممالک میں اکسپورٹ نہیں کر سکتا ہوں۔''

مٹی کے برتن کی قیمت اس پر کئی گئی نقاشی اور اس کے سائز پر طئے کی گئی ہے۔ یہاں پانچ ہزار عراقی دینار یا چار ڈالر سے لیکر پچاس ہزار عراقی دینا یا بیالیس ڈالر تک کا سامان موجود ہے۔

مٹی کے برتنوں سے بھری ہوئی
مٹی کے برتنوں سے بھری ہوئی

کاروبار کے مفلوج ہونے کے بعد اب زین العابدین اسے بند کر کسی دوسرے شہر میں مزدوری کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

زین العابدین کا تعلق کاکئی مذہب سے ہے، جسے یارسان بھی کہا جاتا ہے۔ اس مذہب کی شروعات ایران سے بتائی جاتی ہے۔

کاکئی ایران میں اقلیتی مذہب ہیں، جو کرکوک، سلیمانیایہ اور نینوی کے میدانی علاقوں میں آباد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.