عراق میں انرجی پولیس ڈائریکٹوریٹ نے بصرہ گورنری میں برقی اسٹیشن کے قریب لانچ کرنے کے لیے تیار میزائل کو بُدھ کے روز قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی بجلی کے محکمہ کو بصرہ گورنری کے المہندیسن محلے میں المہندیسین 133 کے وی پاور اسٹیشن کے نزدیک حملوں کے لیے تیار میزائل ملے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بصرہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ وہاں نصب ڈیٹونیٹرز کو ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے برقی تاروں کو راکٹوں سے الگ کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عراق میں راکٹ ملے ہیں۔ اس سے قبل بھی متعدد بار داغے جانے کیلیے تیار راکٹ پکڑے جاتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بغداد میں امریکی فضائی حملے کے خلاف مارچ
اٹھارہ جون کو عراق کے سکیورٹی میڈیا سیل نے نینویٰ میں لانچ کیے جانے والے راکٹ قبضے میں لینے کا اعلان کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کوششوں سے مغربی نینویٰ میں آپریشن کمانڈ میں 15 ویں ڈویژن سیکٹر کے اندر کام کرنے والی سیکیورٹی فورسز نے ایک وہیکل کے اندر پانچ گراڈ راکٹ برآمد کیے تھے۔ انہیں بھی حملوں کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
(یو این آئی)