عراقی انتظامیہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ 'عراق اور ایران کے درمیان فضائی خدمات کو 15 دن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔'
عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ایرانی ہوابازی اتھارٹی کی سرکاری درخواست کے جواب میں 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ایئر لائنز کو معطل رکھا جائے گا۔'
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایرانی علاقوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
وہیں 19 ستمبر کو عراق کے وزیر اعظم مصطفی القدیمی کی سربراہی میں عراق کی اعلیٰ صحت اور قومی سلامتی کمیٹی نے کسی بھی ملک سے مذہبی تقریبات کے لئے آنے والے عقیدتمندوں پر پابندی عائد کر دی، جس میں خاص طور سے شیعوں کی تقریبات شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
عراقی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل 337،106 کیسز سامنے آچکے ہیں۔