عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کے روز ڈرون حملے کئے گئے۔
عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) نے عراقی سکیورٹی ایجنسیوں کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین ڈرون سے حملے کیے گئے جن میں سے ایک کو مار گرایا گیا ہے۔
اس سے قبل السموریہ ٹی وی چینل نے سکیورٹی ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا کہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کےنزدیک واقع وکٹری ملٹری بیس پرراکٹ حملے کی زد میں آگیا ہے۔
اس سے کچھ عرصے قبل عراقی صوبہ صلاح الدین میں بلاد ہوائی اڈے پر راکٹ داغے گئے تھے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔
(یو این آئی)
عراق: بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے - عراقی سکیورٹی ایجنسی
عراقی سکیورٹی ایجنسی کے مطابق اس دوران تین ڈرون سے حملے کیے گئے جن میں سے ایک کو مار گرایا گیا ہے۔