وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الشامی طرف سے یہ تبصرہ ترکی کے سفیر فتح يلدذ اور ان کے ساتھ آئے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اس علاقے میں ہونے والے کئی اہم فوجی مسائل اور شام میں ترکی کے حملے پر بات چیت کی گئی۔
الشامی نے عراق میں دراندازی کرنے کے لیے دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کیے جانے والے راستوں کو بند کرنے کے لیے تمام مناسب واحتیاطی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ الشامي کا یہ بیان دراصل ترکی کی جانب سے شمالی شام میں كردش شدت پسندوں پر کیے جا رہے حملے کو لے کر آیا ہے۔ شام میں ترکی کی اس کارروائی کی چہار جانب تنقید کی جا رہی ہے۔