ETV Bharat / international

عراق: ناصریہ شہر فوج کے حوالے - عراق میں مظاہرہ کے بعد ناصریہ شہر فوج کے حوالے

عراق میں بدعنوانی اور عدم سہولیات کے خلاف مظاہرہ میں متعدد افراد ہلاک جبکہ 40سکیورٹی اہلکاروں سمیت 200افراد زخمی ہوگئے۔

عراق میں مظاہرہ
author img

By

Published : Oct 2, 2019, 3:34 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:36 PM IST

عراقی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کے بعد ملک میں امن وامان کو قابو میں رکھنے کے لیے ناصریہ شہر کو فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین پیشرفت کے مطابق الحکمہ تنظیم کے سربراہ عمار الحکیم نے بغداد میں مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق میں مظاہرہ

عراقی حکومت کے مشترکہ بیان میں بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ایک شخص جاں بحق اور سیکیورٹی فورسز کے 40 اہلکاروں سمیت 200 زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں شہریوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مظاہروں کی آڑ میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ بغداد اور دوسرے عراقی شہریوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران شہریوں نے بدعنوانی کے خلاف اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حق میں نعرے لگائے۔

اطلاع کے مطابق بدعنوانی کے خلاف مظاہرے بغداد کے بعد ناصریہ اور بصرہ میں بھی شروع ہوگئےجہاں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کی اطلاعات آئی ہیں۔

عراقی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا۔ حکام کے مطابق وسطی بغداد میں مظاہرین میں موجود تخریب کاروں کے تشدد سے ایک فوجی افسر اور دو سپاہی زخمی ہوئےہیں۔ فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر واٹر کینن اوراشک آور گیس کی شیلنگ کی۔

Intro:Body:

kdk

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.