میڈیا رپورٹ میں عراق کے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ احتجاج کے مقام تحریر اسکوائر کے قریب واقع ٹائرن اسکوائر میں ایک کار کے اندر رکھے گئے بم میں دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے وقت تحریر اسکوائر پر بغداد اور آس پاس کے صوبوں سے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ عراق میں بغداد اور بہت سے جنوبی علاقوں میں اکتوبر سے ہی بڑے پیمانے پر حکومت مخالف احتجاج و مظاہرے ہورہے ہیں۔
اکثر یہ احتجاج پرتشدد ہو جاتے ہیں اور مظاہرین اپنے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کے لیے سرکاری سیکورٹی فورسز کی مذمت کرتے ہیں۔