ETV Bharat / international

عراق میں کووڈ-19 کے 1700 کیسز، 83 ہلاکتیں - Iraq: about 1,700 COVID

عراق میں مسلسل کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، اس کے علاوہ ملک میں ایک ہزار 171 افراد کورونا وائرس سے نجات پا چکے ہیں اور اب وہ صحتیاب ہیں۔

covid -19
covid -19
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 4:28 PM IST

عراق کی وزارت صحت نے جمعرات کو ملک میں کورونا وائرس کے 46 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1677 ہوگئی ہے۔

وزارت نے بیان جاری کر کے کہا 'دارالحکومت بغداد سے 17، بابل سے 10، نجف سے نو، باصرہ سے سات اور صلاح الدین اور متھانا سے ایک ایک کیس سامنے آئے ہیں'۔

عراق میں اب تک کورونا وائرس سے 83 مریض ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 1171 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق جمعرات کو یہاں کورونا وائرس سے ایک بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔

عراقی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کیا ہے۔ یہاں بیرون ممالک سے آنے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، دنیا میں کویڈ-19 سے اب تک 20 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر پائے گئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 91 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 7 لاکھ 43 ہزار افراد ایسے ہیں جو صحتیات ہو چکے ہیں، اور اب انہیں اس بیماری سے نجات مل چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.