یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دوسرے ملک کی فوج کو اپنے لیے خطرہ بتایا ہے۔
امریکی انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف ایرانی ارکان پارلیمان نے عین اجلاس میں 'مرگ بر امریکہ' یعنی امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر بعض ارکان پاسداران انقلاب کے لباس بھی پہنے ہوئے تھے۔
امریکی حکومت کا یہ فیصلہ مشرق وسطی کی صورت حال کو بدل سکتا ہے اور اس سے خطے میں امریکی سرگرمیوں کو رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔
اس کے جواب میں ایرانی مجلس قومی سلامتی نے امریکی فورسز کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔