ETV Bharat / international

ایران کا اسرائیل اور امریکہ کو انتباہ - Envoy to UN

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت راونچی نے محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو ایک خط میں اپنی ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Iran warns Israel, US against 'Adventuristic' steps after murder of scientist: Envoy to UN
ایران کا اسرائیل اور امریکہ کو انتباہ
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 11:12 AM IST

ایران کے نیوکلیئر سائنس دان و جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو انتباہ دیا ہے۔

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو 'مہم جوئی اقدامات' کے خلاف متنبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران کو اپنے مفادات کے تحفظ کا حق ہے ۔

  • ناراضگی کا اظہار:

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت راونچی نے محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو ایک خط میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

Iran warns Israel, US against 'Adventuristic' steps after murder of scientist: Envoy to UN
بہ شکریہ ٹوئٹر

راونچی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 'ہمارے ملک کے خلاف ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کے خلاف میں سخت انتباہ دیتا ہوں'۔

  • 'ہمارے مفادات اہم'

انھوں نے کہا کہ 'خاص طور پر موجودہ انتظامیہ کے بقیہ عرصہ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اپنے عوام کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے اور وہ اپنے مفادات کو ترجیج دے گا'۔

ایرانی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اس کے تحقیقی و جدت مرکز کے جوہری ماہر طبعیات محسن فخریزادہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ایک ٹویٹر پوسٹ میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسرائیل پر جوہری سائنسدان کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عالمی برادری سے اس فعل کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا، جسے انہوں نے ریاستی شدت پسندی قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.