ایران نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے شدید دوچار بھارت کو کووڈ 19 کے خلاف لڑنے میں مدد کے لئے 30 ٹن طبی سامان بھیجا جائے گا۔
ایران کے وزیر صحت ہالہ زید نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ 300 آکسیجن سلنڈر، 20 وینٹیلیٹر، 50 الیکٹرک سرنج، 100 میڈیکل بیڈ، 20 الیکٹروکارڈیوگرام مشینیں اور 30 ڈیفبریلیٹر سمیت 30 ٹن طبی سامان بھارت روانہ کیا جائے گا۔
زید نے کہا کہ مسلح افواج کے تعاون سے یہ سامان بھارت روانہ کیا جائے گا، بھارت میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز چار لاکھ 19 ہزار 93 سامنے آئے تھے۔
آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریض اسپتالوں میں دم توڑ رہے ہیں۔ قومی دارالحکومت کے بترا اسپتال میں میڈیکل آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہفتے کے روز 12 مریضوں کی موت ہوگئی۔