ETV Bharat / international

ایران میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

ایران نے روس میں تیار اسپوٹنک وی ویکسین کے ساتھ عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کر دی ہے۔

iran starts covid 19 vaccinations with sputnik v
ایران میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 5:59 PM IST

ایران نے روس سے خریدے گئے کورونا ویکسین اسپوٹنک وی سے ٹیکہ کاری مہم شروع کر دی ہے۔

ایران میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

صدر حسن روحانی نے مہم کی شروعات کی اور وزیر صحت کے بیٹے کے علاوہ دیگر کو کورونا کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔

روس میں تیار اسپوٹنک وی پہلی غیر ملکی ویکسین ہے جو ایران پہنچی ہے اور ایرانی سائنسداں اپنی ویکسین بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

iran starts covid 19 vaccinations with sputnik v
ایران میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

انہوں نے کہا ہے کہ طبی اہلکار، بزرگ شہری اور سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو پہلے کورونا ویکسین دی جائے گی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے روس میں تہران کے سفیر کاظم جلالی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران روس سے 50 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں خریدے گا۔

جلالی نے بتایا کہ آئندہ کورونا ویکسین کی خوراکیں 18 اور 28 فروری کو ایران پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا اور ایران کے درمیان میزائل پروگرام پر تعاون دوبارہ شروع: اقوام متحدہ

خیال رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے 8 جنوری کو ایک ٹی وی خطاب میں کہا تھا کہ امریکی اور برطانوی کورونا ویکسینیں ہمارے لیے ممنوع ہیں۔

خیال رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ کورونا ویکسین بیرون ملک سے نہ منگوائے بلکہ مقامی سطح پر تیار کی جائے۔ تاہم، ان کے اس فیصلے کے خلاف مقامی اور عالمی سطح پر ایک مہم چلائی گئی تھی جس میں ان سے ویکسین کی درآمد پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایرانی وزیر صحت سعید نمکی نے بتایا تھا کہ ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری تک بیرون ملک سے کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.