ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ سائرس اصغری کو ایران واپس لانے کی اطلاع دی۔ انہوں نے اصغری کی رہائی پر ان کی اہلیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سائرس اصغری جلد ایران پہنچ جائیں گے۔
محمد جواد ظریف نے گزشتہ ماہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایرانی سائنسدان سائرس اصغری ہر طرح کے الزامات سے بری ہو چکے ہیں اور وہ بہت جلد ایران واپس آجائیں گے‘۔
واضح رہے کہ 59 سالہ سائرس اصغری کو اوہائیو یونیورسٹی سے تجارتی دستاویزات چوری کرنے کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ نومبر 2019 میں ان الزامات سے بری ہوگئے تھے لیکن امریکی امیگریشن ادارے نے انہیں ایران واپس جانے سے روک دیا تھا۔
سائرس اصغری پر 2016 میں تعلیمی دورے کے دوران تجارتی راز چوری کرنے کا الزام عادئ کیا گیا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔