ETV Bharat / international

'ایران نے کورونا کی تیسری لہر پر قابو پالیا'

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اس ملک نے وبائی مرض کورونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پالیا ہے۔

iran overcomes third wave of corona says president of iran hassan rouhani
'ایران نے کورونا کی تیسری لہر پر قابو پالیا'
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 8:12 PM IST

ایران کے صدر حسن روحانی نے بتایا کہ ایران میں نومبر کے وسط کے دوسرے ہفتے میں 13 ہزار سے زیادہ انفیکشن معاملے اور 400 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی۔ ملک میں 21 نومبر سے پابندی کے عمل میں آنے کے بعد روزانہ متاثروں اور اموات کے معاملوں میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے اور مکمل لاک ڈاؤن کے دوران تین ہفتوں میں ’ریڈ زون‘ یعنی کنٹیمنٹ زون کی تعداد 160 سے کم ہو کر 12 ہوگئی ہے۔

ملک میں نومبر میں انفیکشن کے کیسوں کی تعداد میں اضافے کے بعد پہلی مرتبہ 13 دسمبر کو متاثرہ افراد کی تعداد 8000 سے نیچے آگئی ہے۔ صدر نے بتایا ہے کہ 'میں عوام، طبی عملے اور فوج کی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے کووڈ 19 کی تیسری لہر پر قابو پا کر بہت خوش ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

انہوں نے بتایا کہ ایران میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 11،31،077 تک پہنچ چکی ہے اور 8،44،430 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 52،883 افراد کی اس وقت اس وبا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ ایران میں کورونا انفیکشن کا پہلا معاملہ 19 فروری کو سامنے آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.