امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان میں سے 11 میزائلوں نے الشہد فوجی اڈے کو نشانہ بنایا اور ایک میزائل اربیل میں پھٹا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملےکی وجہ خیمے، پارکنگ، ایک ہیلی کاپٹر اور گاڑیوں کی آمدورفت کا راستہ تباہ ہو گیا ہے۔
غورطلب بات یہ ہے کہ پینبگن نے ایرانی حملے کے بعد کہا تھا کہ تہران کی جانب سے دو امریکی اور اتحادی فوجی اڈوں پر تقریباً 12 سے زائد میزائلیں داغی گیئں ہیں۔
ایرانی فوج اسلامک ریولیوشنری گارڈ کور نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس میں کم از کم 80 امریکی جوان مارے گئے ہیں۔
ایرانی فوج نے اپنے اعلی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے عراقی دارالحکومت بغداد میں ہوئے امریکی حملے میں مارے جانے سے بدلہ کے تیئں یہ حملہ کرنے کی بات کہی ہے۔