ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا ملک اسلحہ کے لئے 90 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کے قابل ہے۔
کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ غیر ملکی دباؤ کے باوجود ملک عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔
واضح ہو کہ ایرانی صدر نے شاید ہی کبھی ہتھیاروں سے متعلق یورینیم کی افزودگی کے بارے میں بات کہی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: تہران جوہری معاہدے کے متعلق جاری مذاکرات کو نقصان کا امکان
اپریل میں ایران نے 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی شروع کی۔