ایران نے اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کے بعد پیر کو مسلم دنیا سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے "ظلم و بربریت" کا منہ توڑ جواب دینے کی اپیل کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے تہران میں کہا ہے کہ ایران "فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔"
اسرائیلی پولیس نے پیر کو یروشلم کے مقدس مقام پر فلسطینی باشندوں پر آنسو گیس اور پیلیٹ گن فائر کیا اور دستی بم پھینکے جبکہ اسرائیلی باشندوں نے پتھراؤ کر پولیس کا مقابلہ کیا۔ اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں فلسطینی باشندے زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے مسجد اقصی سے متصل روڈ وے پر پتھراؤ کیا، جبکہ فلسطینی باشندوں نے اطلاع دی ہے کہ مسجد پر دستی بم پھینکے گئے، جس سے سینکٹروں فلسطینی باشندے زخمی ہوئے ہیں۔
واضح ہو کہ اسرائیلی پولیس اور فلسطینی باشندوں کے درمیان جاری تنازع کے دوران پچھلے دنوں سینکڑوں فلسطینیوں اور دو درجن پولیس افسران کو چوٹ پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی باشندوں کے درمیان جھڑپ
فلسطینی طبی ماہرین نے بتایا کہ مسجد اقصی کے احاطے میں ہونے والے تشدد میں کم از کم 180 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جن میں 80 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی پولیس اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپ، 136 زخمی