ETV Bharat / international

Iran Appeal to IAEA: ایران کی بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی سے آزادانہ اور منصفانہ نظریہ اپنانے کی اپیل - ایران کے نیوکلیائی توانائی تنظیم

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہئان نے بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ذریعہ تہران کے تئیں ایک آزاد، پیشہ ور اور منصفانہ نظریہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ Iran Appeal to IAEA

iran appeal to the IAEA to adopt an independent and fair
ایران کی بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی سے آزادانہ اور منصفانہ نظریہ اپنانے کی اپیل
author img

By

Published : Mar 6, 2022, 10:45 PM IST

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبداللہئان نے ہفتے کو اقوام متحدہ کے نیوکلیائی نگرانی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گراسی کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ایجنسی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے اور نیوکلیائی سہولیات کے جائزے اور نگرانی سے الگ علاقوں میں پرامن نیوکلیائی صنعت کے سلسلے میں تعاون مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے آئی اے ای اے اور ایران کے نیوکلیائی توانائی تنظیم (اے ای او آئی)کے درمیان تعاون کو مثبت اور کامیاب بتایا۔Iran Appeal to IAEA

اے او آئی کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گراسی نے کہا کہ انہوں نے کچھ خاص مسئلوں کے لیے عملی نظریہ اپنانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ Iran nuclear talks

یہ بھی پڑھیں: Nuclear Deal in Vienna Talks: ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ، ویانا میں جوہری مذاکرات معاہدے کے بہت قریب ہے

انہوں نے کہا کہ ’’ویانا مذاکرات اور ایران آئی اے ای اے تعاون ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اگر ایران اور آئی اے ای اے سکیورٹی اقدامات کے معاملات پر متفق نہیں ہوتے ہیں تو ویانا میں کسی بھی معاہدے تک پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔‘‘ Vienna talks

ایران اور 2015 کے جوہری معاہدے کے دیگر تمام فریق فی الحال ویانا میں اس معاہدے کی بحالی پر تنازعات کو حل کرنے کے لیے بات چیت کرنے والے ہیں۔

ایران نے جولائی 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) پر دستخط کیے تھے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018 میں اس معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے اور یکطرفہ طور پر ایران پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس سے ایران نے اپنے بعض جوہری وعدوں کو ترک کر دیا تھا اور اپنے تعطل کا شکار جوہری پروگرام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.