فوج کے ایک افسر نے کہا کہ 'المخامیں مختلف فوجی اڈوں اور شہری اداروں پر حوثی باغیوں نے تقریباً چار بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے دو میزائل فوجی فورسز کے کھانے کے گوداموں پر جا گرے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں'۔
انہوں نے بتایا کہ 'باغیوں نے بیلسٹک میزائل سے حکومت کے قبضہ والے بڑے اڈوں کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔'
مقامی شہریوں نے بتایا کہ 'حملہ دھماکہ خیز مادوں سے لدے ڈرون سے کیا گیا۔'
انہوں نے کہا کہ حملہ میں جائے حادثہ پر ہی چار شہریوں کی موت ہوگئی تھی۔
قابل غور ہے کہ حکومت کی حمایت یافتہ سیکورٹی فورسز نے 2017 میں حوثی باغیوں کے خلاف سفاکانہ جنگ کے بعد یمن کے مغربی بحیرہ احمر کے کنارے اسٹریٹجک شہر المخا کو دوبارہ اپنے قبضہ میں لیا تھا جسے حوثی اپنے قبضہ میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہے۔
حوثی باغیوں نے سنہ 2014 کے آخر میں دارالحکومت صنعا سمیت شمالی یمنی صوبوں میں قبضہ کر لیا تھا جس کی وجہ سے صدر عبدربہ منصور ہادی اور ان کی حکومت کو پڑوسی ملک سعودی عرب میں جلاوطن ہونا پڑا تھا۔