آئی او ایم نے ٹوئٹر پر کہا’’لیبیا میں شورش اور جنگ و جدل کے درمیان یہاں سے نکلنے والے تقریباً 100 تارکین وطن لیبیا ئی شہریوں کو بچایا گیا۔ ہماری ٹیم فوری امداد کے لئے وہاں موجود ہے‘‘۔
آئی او ایم نے جولائی کے آخر میں کہا تھا’’طرابلس سے تقریبا 120 کلومیٹر دور شہر خومس کے سمندری علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد تارکین وطن لاپتہ ہوگئے‘‘۔
اپریل کے آغاز سے ہی اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیائی حکومت اور باغی فوج کے درمیان مسلح تصادم جاری ہے۔ لیبیا کی باغی فوج حکومت کو ہٹا کر طرابلس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لڑائی میں اب تک 1،000 سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے، 5،700 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں اور 120،000 سے زیادہ بے گھر ہوئے ہیں۔
عدم تحفظ اور افراتفری کی وجہ سے لیبیا ئی شہری بحیرہ روم پار کر کےیوروپ پہنچنا چاہتے ہیں اور اس دوران وہ اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالے ہوئے رہتے ہیں۔