یمن کے پڑوسی ملک عمان میں دو طوفان شاہین کے ٹکرانے سے دو قبل موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے ملک میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ اس کی وجہ سے عمان کے پڑوسی ممالک بھی کافی زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ موسلا دھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب نے مشرقی یمن کے شہر المکلہ کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔
یمن کے شہر المکلہ میں سیلابی صورت حال سے والے تباہی کو دیکھنے کے بعد شہریوں نے اس تباہی کے لیے حکومت کی ناکامی اور ان کی بدعنوانی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ایک شہری نے کہا کہ اس طوفان سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے نہ کوئی انتظامات کیے گئے تھے اور نہ ہی انہوں نے شہریوں کو کوئی وارننگ دی تھی۔
خالد الکتھیری نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا "انتظامی بدعنوانی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو نقصان پہنچا ہے اور اس کا نتیجہ اب طوفانوں اور لوگوں کی تکالیف کے ساتھ سامنے آرہا ہے۔"
موسلا دھار بارش نے شہر کی سڑکوں پر پانی بھر دیا، کاریں بہا دیں اور متعدد سڑکیں اور بجلی کی بندش کا سبب بھی بنی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی اور ابتدائی انتباہ کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی تیاری نہیں کی گئی تھی۔
عدن میں موسمیاتی اتھارٹی سے وابستہ افراد نے خبردار کیا تھا کہ ملک میں 6 صوبہ بالواسطہ طور پر طوفان شاہین سے متاثر ہوسکتے ہے جس نے سلطنت عمان کو نشانہ بنایا ہے۔