ETV Bharat / international

حج سے قبل عازمین سات دنوں کے لیے کورنٹائن

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 9:27 AM IST

Updated : Jul 20, 2020, 11:04 AM IST

حج اسلام کا پانچواں رکن ہے اور یہ ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔ گذشتہ سال پچیس لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید نے فریضۂ حج ادا کیا تھا۔

خانہ کعبہ
خانہ کعبہ

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی ہدایت پر اس مرتبہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے منتخب عازمین نے کورونا وائرس کی وَبا سے تحفظ کے لیے اپنے اپنے گھروں میں سات دن کے لیے کورنٹائن کرلیا ہے۔

سعودی عرب نے گزشتہ 22جون کو اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا جن میں صرف 10 ہزار عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے ان میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد 70 فیصد ہے اور 30 فیصد سعودی شہری حج ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ حج اسلام کا پانچواں رکن ہے اور یہ ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔گذشتہ سال پچیس لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید نے فریضۂ حج ادا کیا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'اس سال حج کے لیے منطور کردہ پروٹوکول کے مطاب تمام شرائط اور تقاضوں پر پورا اترنے والے عازمین نے آج سے سات دن کے لیے خود کو اپنے گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے۔'۔

حج کی مخصوص سکیورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مناسک کی ادائیگی کے دوران تمام مقدس مقامات کو مکمل سکیورٹی حصار میں لیا جائے گا تاکہ کوئی بھی غیر مجاز شخص ان میں داخل نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

حج کے دوران بغیراجازت مکہ مکرمہ میں داخلے پر بھاری جرمانے کا اعلان

سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ جو کوئی بھی حکومت کی ہدایات کی پاسداری نہیں کرے گا اور خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو وہ سزا کا مستحق ہوگا۔

موسم حج کے دوران مکہ مکرمہ میں مقررہ اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے والے افراد پر 10 ہزار ریال ( 2666 ڈالر) فی کس جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

خانہ کعبہ
خانہ کعبہ

سعودی وزارت داخلہ نے گذشتہ اتوار کو بتایا تھا کہ اس جرمانے کا اطلاق 19 جولائی (28 ذی قعدہ) اتوار سے ہوگا اور یہ ضابطہ دو اگست ( 12 ذی الحجہ) تک نافذالعمل رہے گا۔اگر کوئی شخص مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت کے داخلے کی پابندی کی دوبارہ خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو اس کو دُگنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور یہ رقم 20 ہزار ریال (5332 ڈالر) ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس سال حج کے لیے غیر مجاز افراد کو مکہ مکرمہ میں لانے والے ٹرانسپورٹروں پر بھی بھاری جرمانے عاید کیے جائیں گے۔اگر کوئی ڈرائیور کسی غیر مجاز شخص کو گاڑی میں بٹھا کر لائے گا تو اس کو 15 روز کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا اور اس پر بھی 10 ہزار ریال جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کا پہلا مریخ مشن 'ہوپ' لانچ

اگر اس ڈرائیور نے دوسری مرتبہ اس غلطی کا ارتکاب کیا تو اس کو دوماہ کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا اور اس کو ہر ایک غیر مجاز شخص کو حج کے لیے لانے پر 25 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

تیسری مرتبہ غیر مجاز افراد کو حج کے لیے لانے کی صورت میں اس ڈرائیور کو چھے ماہ تک جیل کی ہوا کھانا پڑے گی اور ہر غیر مجاز عازم حج کو لانے پر اس کو 50، 50 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ان تینوں صورتوں میں اگر ڈرائیور تارک وطن ہوا تو قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد اس کو سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا،اس کے مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی اور اس کی گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا۔

سعودی وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ اس سال حج سیزن کے لیے جاری کردہ ہدایات کی پاسداری کریں۔اس نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی افسر مسجد الحرام اور دوسرے مقدس مقامات کی جانب جانے والی شاہراہوں پر فرائض انجام دیں گے اور مخصوص عرصے کے دوران میں مقدس مقامات میں داخلے کی کسی بھی کوشش کی نگرانی کریں گے۔

Last Updated : Jul 20, 2020, 11:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.