مسٹر گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک کے ذریعہ جاری ایک بیان کے مطابق،’’انہوں نے کہاکہ شہریوں اور اسپتالوں ،طبی سہولیات اور اہلکاروں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق انہیں خصوصی حفاظت حاصل ہے۔ایسے جرم کرنے والوں کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔‘‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ سکریٹری جنرل ملک میں تشدد بڑھنے سے فکرمند ہیں۔بلخ ،خوست اور نانگرہار صوبوں میں تشدد کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا،’’اقوام متحدہ افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ متحد ہوکر کھڑا ہےاور افغانستان کی قیادت والے امن عمل کی حمایت کرنے کےلئے پُرعزم ہے۔‘‘
گٹیرس نے کابل میں اسپتال پر حملے کی مذمت کی - عوام اور حکومت کے ساتھ متحد ہو
اقوام متحدہ سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اسپتال پر منگل کو ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔