ETV Bharat / international

غزہ: باپ اور بیٹی نے اپنے پورے کنبے کو کھو دیا

چار سالہ بچی صدمے سے باہر نہیں آئی ہے اور خاموش ہے۔

Gaza
Gaza
author img

By

Published : May 22, 2021, 8:11 PM IST

غزہ میں ایک باپ بیٹی نے اپنوں کو اسرائیلی حملے میں کھو دیا ہے اب وہ مایوس ہیں اور اپنے تباہ گھر اور اپنے گھر والوں کو یاد کر رہے ہیں۔

غزہ: باپ اور بیٹی نے اپنے پورے کنبے کو کھو دیا

اعلیٰ ابو حتاب اور اس کی بیٹی ماریہ نے اپنے پورے کنبے کو کھو دیا ہے۔ حملے میں ابو حتاب کی بیوی یاسمیں، بیٹا یوسف، بلال، بیٹی مریم اور یامین ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ابو حتاب نے اس حملے کا ذکر کیا جس میں عمارت میں موجود دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ابو حتاب نے بتایا کہ جب ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا اس وقت وہ سامان خریدنے کے لئے گھر سے باہر گئے تھے۔

چار سالہ ماریہ بولتے ہوئے گھٹنوں کے سہارے جذباتی ہوکر بیٹھ گئی اس نے کچھ بھی نہیں کہا۔

ابو حتاب نے کہا کہ "وہ صدمے میں مبتلا ہے۔ اب تک وہ صدمے اور ہولناکی سے کوئی لفظ نہیں بولی۔ وہ تیسری منزل پر تھی اور ہم نے اسے باہر کی زمین پر پایا۔ وہ ابھی بھی صدمے کی حالت میں ہے۔ اس نے ایک بھی لفظ نہیں کہا۔ جب میں اس سے پوچھتا ہوں 'تمہارا نام کیا ہے؟' یا کچھ بھی، وہ خاموش رہتی ہے اور وہ بات کرنے سے انکار کرتی ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ عمارت بغیر کسی انتباہ کے دھماکے سے تباہ کر دی گئی۔

یاسمین اور ان کے بچوں نے صبح عید منائی تھی جس کے بعد ان کے مکان پر اسرائیلی حملہ ہوا اور ان کی موت ہو گئی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا حماس کے ایک غلط راکٹ کا نتیجہ تھا جو اسی علاقے میں بلاسٹ ہو گیا۔

جنگ بندی کا اعلان بھلے ہی ہو چکا ہے لیکن اسرائیلی ظلم کے نقوش نہ صرف باقی ہیں بلکہ اس ظلم کا سلسلہ فی الحال تھمنے والا نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.