عراق کی جوائنٹ فورسز کمانڈ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ داعش نے فلوجہ شہر کے القرمہ علاقے میں الحشد الشعبی سکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان کافی دیر تک تصادم جاری رہا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد عراق کی فوج نے داعش پر حملہ کیا جس میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور الحشد الشعبی کے ایک اہلکار کی موت ہو گئی۔
واضح رہے کہ عراق میں سنہ 2017 میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک کے زیادہ تر حصے میں داعش کو شکست دینے کے بعد حالات میں کافی بہتر ی آئی ہے تاہم دہشت گرد اب بھی چھپ چھپ کر حملے کرتے ہیں۔