اسرائیل میں ایک نوجوان کی کار حادثے میں موت کے بعد مشتعل لوگوں نے زبردست مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کے دوران پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ وہیں، 11 مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
پولیس افسران کے مطابق، نوجوان کی موت کے واقعہ سے مشتعل ہجوم نے یروشلم میں مظاہرہ کیا۔ اسی دوران مظاہرین نے پتھراؤ شروع کر دیا، جس میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ 11 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل: لاک ڈاؤن کے باوجود وزیر اعظم کے خلاف زبردست احتجاج
واضح رہے کہ گذشتہ 21 دسمبر کو یروشلم میں فلسطینیوں کے مبینہ طور پر پتھراؤ کیے جانے سے ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کی زد میں آکر 17 سالہ ایک اسرائیلی نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔ واقعہ کے بعد یروشلم اور ویسٹ بینک میں کشیدگی کا ماحول ہے۔