ETV Bharat / international

Fire in Turkey: ترکی کے چھ صوبوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات، 4 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 7:28 PM IST

آگ انطالیہ کے مشرق میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر کم آبادی والے علاقے میں ایک ریزورٹ سے پھیلی جو روسی اور مشرقی یورپی سیاحوں میں مقبول تھا۔

Fire in Turkey
Fire in Turkey

ترکی کے جنوبی ساحلی خطے میں متعدد مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ہزاروں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکام نے سیاحتی مقام انطالیہ کے مشرقی حصے میں بدھ کے روز 4 مقامات پر لگنے والی مشتبہ آگ کی تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔ ترکی کے ڈیزاسٹر اور ہنگامی اداروں نے کہا ہے کہ ایک 82 سالہ شخص سمیت 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترکی کے چھ صوبوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات، 4 افراد ہلاک

بعدازاں این ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امداد پہنچانے کی کوشش میں ایک 25 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ آگ انطالیہ کے مشرق میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر کم آبادی والے علاقے میں ایک ریزورٹ سے پھیلی جو روسی اور مشرقی یورwپی سیاحوں میں مقبول تھا۔ جس کے بعد یہ ہوٹلز اور ریزورٹس سے گھرے ساحلی مقام پر پھیل گئی، سوشل میڈیا اور ترک ٹیلی ویژن پر سامنے آنے والی فوٹیجز میں رہائشیوں کو کاروں سے نکلتے اور دھویں سے بھری سڑکوں پر اپنی زندگی بچانے کے لیے بھاگتے دیکھا گیا۔ اب تک 183 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ترکی اور عراق کے درمیان تجارتی و ثقافتی دور کا نیا آغاز'

وزیر زراعت بکر باک دیمیرلی نے بتایا کہ جنوبی ساحل پر آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہوٹل کو بھی خالی کروالیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.